میانوالی: پنجاب پولیس نے خوارج کے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد ہلاک

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع میانوالی میں تھانہ چاپری پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا، اور اس دوران 4 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے میانوالی کے تھانہ چاپری پر اچانک حملہ کیا، تاہم پنجاب پولیس نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

ترجمان کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسیٰ خیل سرکل کے تھانہ چاپری ہر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 20 سے زیادہ دہشتگرد اسلحہ سے لیس تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کو روکا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے گئے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کے جوانوں کو شاباش دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجگور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کا سفاکانہ قتل

انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس امن دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتی رہے گی، اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے