پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے، ڈی پی او اٹک کا دعویٰ

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے دعوٰی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے۔

راولپنڈی پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پاکستان میں موجود ہی نہیں، وہ انہوں نے درآمد کیے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز کے نائیک محمد کی شہادت سے پورا علاقہ غمزدہ  ہوگیا

انہوں نے کہاکہ اٹک میں مظاہرین کا ایک شخص بھی زخمی نہیں ہوا، 26 نومبر کی رات کو پولیس پر فائرنگ کی گئی، لیکن ہم نے جانفشانی سے معاملے کو سنبھالا۔

ڈی پی او نے کہاکہ برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیلز پولیس کے پاس موجود شیلز سے 3 سے 4 گنا زیادہ تیز ہیں، مظاہرین کے ہینڈلرز پولیس کی وائرلیس فریکوئینسی متاثر کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ پتلون کے ساتھ تصویر بنا کر شہد اور غازیوں کی تذلیل کی جارہی ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہم کس قدر اخلاقی گراؤٹ کا شکار ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں، ان لوگوں نے پولیس پر فائرنگ کی، گرفتار افراد میں سے 89 لوگ ایسے ہیں جن کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔

ڈی پی او نے کہاکہ مظاہرین کی گاڑیوں میں موجود کین میں کیمیکل موجود تھا، اندازاً 8 فیصد لوگ مظاہرین میں ایسے تھے جو مظاہرین پر حملوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین میں شامل عسکری اسکواڈ کے نمائندے 500،500 کی ٹولیوں میں چل رہے تھے۔ یہ لوگ 3 سے 4 منٹ میں پہاڑوں پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ غازی بروتھہ کے مقام پر جیٹ انجن کے ذریعے پولیس پر آنسو گیس چلائی گئی، پولیس مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی سے 64 مسلح افغان باشندوں سمیت 1150 مظاہرین گرفتار ہوئے، پولیس

ڈی پی او نے کہاکہ پی ٹی آئی 3 بار احتجاج کرتے ہوئے اٹک میں آئی ہے، اور 250 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔ ان اہلکاروں کی فیملیز ہیں، ہم کس کس کو جواب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاشی اصلاحات رنگ لے آئیں، ملک پر قرضوں کا بوجھ کم، زرمبادلہ کے ذخائر، مالی نظم و ضبط میں نمایاں بہتری

چلاس میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال، مکانات، فصلیں اور پل بہہ گئے

مظفرآباد: تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان

برطانیہ میں مہاجرین کی کفالت کی نئی اسکیمیں متعارف کرانے کا اعلان

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ ہاتھ میں تھامے مس ریچل کی عالمی ضمیر جھنجھوڑنے والی اپیل، ویڈیو وائرل

ویڈیو

آبنائے ہرمز میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار

پاکستان امن کے علمبردار کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں پینک بٹن کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں

فری اسپیچ کا لولی پاپ

آدھا گھنٹہ صبح، آدھا گھنٹہ شام