جوڈیشل کمیشن: پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش کردی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کی مستقل بنیادوں پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی اس پشاور ہائی کورٹ کی سینیئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس ہیں، جس کا حلف انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کے دو سینیئر ترین ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 اپریل کو اٹھایا تھا۔

تاہم جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کی حتمی منظوری پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کرے گی۔ جس کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اور وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا سکیں گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتالیں غیر قانونی قرار؛ وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

کاروباری رہنماؤں کا حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کا عزم

ملک بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا نیا شیڈول جاری

لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں

کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی