مریم نواز کے 8 روزہ دورہ چین کی تفصیلات سامنے آگئیں

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کل سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کی حکمران کمونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے بین الاقوامی ترقی کے شعبے کی دعوت پر یہ دورہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ایئر لائن کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی۔

وزیراعلیٰ کے لیے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا بھی خصوصی انتظام کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سی پی سی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیوجیان چاؤ سے ملاقات ہوگی۔ نائب وزیر محترمہ سن حیان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی سی پی سی کی مرکزی قیادت، ماحولیات کے وزیر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعلی مریم نواز شی جی تان ہسپتال کا دورہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سی پیک کو وسعت دینے کے لیے پُر عزم ہے، اسحاق ڈار

وزیراعلی پنجاب کو چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف بیجنگ میونسپل کمشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ کریں گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف سائنس پارک، ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور جدید سائنسی طریقوں کے استعمال سے متعلق اداروں کا بھی دورہ کریں گی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف درآمدی اشیا کی نمائش میں شرکت کریں گی، سی پی سی سینٹرل کانگریس اور میوزیم کابھی دورہ کریں گی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے ایک پرائمری سکول کا دورہ کریں گی، چین میں تعلیمی نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔

پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔جیانگ ڈنگ ری نیوایبل انرجی فسیلیٹی کا بھی دورہ کریں گی، قابل تجدید توانائی کے نظام کا جائزہ لیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہوائی ٹیکنالوجیز فیکٹری کا دورہ بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:چین پاکستان تجارتی کانفرنس، نئی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا آغاز

اس دورے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔چین اور صوبہ پنجاب میں اشتراک عمل اور معاشی تعاون کے امکانات پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت 10 رکنی وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت