کتے انسانوں کے دوست کتنے ہزار سال پہلے بنے؟

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کتا انسان کے وفادار ترین جانوروں میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے مالک کی باتیں خوب سمجھتا ہے اور وقت پڑنے پر اس کے لیے اپنی جان بھی قربان کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: امریکی میڈلسٹ نے اپنا گولڈ میڈل کتے کو کیوں دیا؟

یونیورسٹی آف ایریزونا کے محققین کی طرف سے کی گئی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انسانوں اور ان کے بہترین ساتھی کتوں کے درمیان دوستی تقریباً 12 ہزار سال پہلے شروع ہوئی تھی۔

اسکول آف اینتھروپولوجی کے اسسٹنٹ ریسرچ پروفیسر فرانکوئس لانو کی سربراہی میں محققین نے سنہ 2018 میں الاسکا میں سوان پوائنٹ نامی قدیم آثار قدیمہ کے مقام پر ایک بالغ کتے کی ٹانگ کی ہڈی کا پتا لگایا۔

مزید پڑھیے: جاسوس کتوں کے بعد اب ایجنٹ چوہے بھی سراغ رسانی کرنے کے لیے تیار

ریڈیو کاربن ڈیٹنگ سے یہ بات سامنے آئی کہ کتا تقریباً 12,000 سال قبل آئس ایج کے اختتام کے قریب کے دور میں زندہ تھا اور انسانوں کے ساتھ قریبی رابطے میں تھا۔

باقیات کے کیمیائی تجزیوں میں سالمن پروٹین کا ایک اہم حصہ ظاہر ہوا جو بتاتا ہے کہ کتا باقاعدگی سے مچھلی کھا رہا تھا۔ خاص طور پر اس وقت علاقے میں کتے مچھلی نہیں کھاتے تھے اور زمین پر ہی شکار کیا کرتے تھے لیکن اس جانچ سے معلوم ہوا کہ اس کتے کے انسانوں پر انحصار کے باعث اسے مچھلی ملا کرتی ہوگی۔

جون 2023 میں قریبی جگہ پر 8,100 سال پرانے ایک کتے کے جبڑے کی ہڈی کی ایک اور دریافت نے بھی اسی طرح کی علامات ظاہر کی تھیں۔

دونوں دریافتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ انسانوں اور کتوں کا آپس میں تعلق تھا۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ انہوں نے سب سے قدیم پالتو کتے امریکا میں دریافت کیے تھے۔

مزید پڑھیں: جانوروں کے مخلتف جذبات کی ترجمانی کرتی حیرت انگیز تصاویر

یہ مطالعہ سائنس دانوں کے لیے نئی راہیں کھولتا ہے اور یہ تلاش کرنے کے لیے کہ کتوں نے ہمارے گھروں میں ہمارے ساتھ رہنا کب شروع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن شہریت کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کی اجازت، پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کا تاریخی معاہدہ

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘