کراچی بندرگاہ پر دنیا کا خوبصورت ترین جہاز لنگر انداز

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ ٹور پر گامزن دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر

اطالوی تربیتی بحری جہاز ’امریگو ویسپوچی‘ 2  روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ اس کو دنیا کی خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔

پاکستان میں اٹلی کے سفیر، قونصل جنرل اور پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ بحری جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔

دورے کے دوران جہاز کے سینیئر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات کریں گے اور عملے کو کراچی میں مختلف مقامات کادورہ بھی کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیے: نئے بحری جہازوں کی شمولیت کی تقریب، پاک بحریہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار

امیریگو ویسکوچی 2 سال سے دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل اطالوی کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا طیارہ بردار بحری جہاز کیوی یار 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کے پہلے سفر کا آغاز

اس بحری جہاز کو اطالوی ثقافت اور روایت کی علامت اور دنیا کے قدیم ترین اور خوبصورت ترین جہاز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ اس کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

جہاز کے کیپٹن جوزف نے بتایا کہ وہ 6 بار کراچی کا دورہ کر چکے ہیں اور یہاں کے کھانے اور ثقافت سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا