سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بھارت کی معروف اداکارہ سونالی باندرے سے رومانوی تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں کرکٹرعبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار سے منگنی کیوں توڑی؟
شاہد آفریدی آرٹس کونسل کراچی میں جشن کراچی اور 17ویں اردو عالمی کانفرنس میں شریک ہوئے، جہاں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔
بھارتی اداکارہ سونالی باندرے سے رومانوی تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’اب میں نانا بن گیا ہوں‘۔
ان سے جب ایک اور سوال کیا گیا تو شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک میری پانچویں بیٹی کے بھی بچے نہیں ہوجاتے تب تک میں خود کو نانا نہیں سمجھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں ’اگر کوئی چھیڑتا تو خود دیکھ لیتی ‘ اداکارہ مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
یاد رہے کہ سونالی باندرے بھارت کی معروف اداکارہ ہیں، ماضی میں شاہد آفریدی اور شعیب اخبر کے ساتھ ان کے رومانوی تعلقات کی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں، تاہم دونوں کرکٹرز نے ہمیشہ ایسی خبروں کی تردید کی۔