’اگر کوئی چھیڑتا تو خود دیکھ لیتی ‘ اداکارہ مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کرکٹرز کے بیانات سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکٹرز کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، انہوں نے کسی بھی کرکٹرز کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غلط بات کی تھی، لوگ خواہ مخواہ  تنازعات پھیلا رہے ہیں۔ ان کی بات کو لے کر بعض سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے جو نام کمانا تھا کما چکے اس لیے اب انہوں نے سوچا کہ وہ کچھ وضاحت کردیں۔

مومنہ اقبال نے لکھا کہ کرکٹرز سے متعلق چلنے والے ایک تنازع پر ان سے سوال کیا گیا جس کا انہوں نے جواب دیا۔ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی اور نہ ہی یہ کہا تھا کہ کرکٹرز نے یا کسی اور نے انہیں چھیڑا۔ اداکارہ کے مطابق اگر انہیں کوئی چھیڑتا تو وہ خود انہیں دیکھ لیتیں، اس لیے لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں، کبھی اچھی باتیں بھی کرنی چاہئیں۔ جہاں بولنے کی ضرورت ہے وہاں بولا جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ٹرین میں اہلکار نے ایک خاتون پر تشدد کیا اور پھر ان کی لاش ملی، اس پر کسی نے بات نہیں کی، انہوں نے صرف اس پر ٹی وی چینل پر خبریں سنی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی شو میں دعویٰ کیا تھا کہ کرکٹرز انہیں بھی میسجز بھیجتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا میں رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے مجھے میسج آتے وہ بلے باز تھے اور مجھ سے عمر میں بڑے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ’ ہائے، کیسی ہیں آپ‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ نوال سعید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ متعدد کرکٹرز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جن میں زیادہ تر ان کی خوبصورتی کی تعریفیں ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp