سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، عوام نے اس کو مسترد کر دیا، عطا اللّٰہ تارڑ

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ جو نافرمانی اور تشدد کی سیاست ہے عوام نے اسے مسترد کردیا ہے، ایک جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے، لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی لاشیں صرف ٹک ٹاک پر ہی ملیں گی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وہ لاہور میں ایف جی اے چرچ میں کرسمس تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ہم کرسمس کی خوشیاں آپ کے ساتھ مل کر منائیں گے، آپ کی ہر خوشی ہر غم میں آپ کا یہ بھائی آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی، تمہارے لوگ دم دبا کر بھاگے ہیں، کے پی حکومت صوبے میں امن و امان لانے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں:’بشریٰ بی بی سے متعلق ایسی زبان استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے‘، عطا تارڑ کے بیان پر صارفین کی تنقید

وفاق وزیر نے کہا کہ ملک میں انتشار نہیں ہوگا جہاں بھی ہوگا ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی، نافرمانی تو تمہارے خون کے اندر ہے لوگوں نے اس کو مسترد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی