موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ اسپیڈمیں پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔ سال 2024 میں سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست جہاں اوسط سپیڈ 297.62 Mbps (میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔ 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297.57 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے جہاں یہ رفتار 280 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ چوتھے نمبر پر چلی 265.62 میگا بِٹس فی سیکنڈ، پانچویں نمبر پر امریکا 242.27 میگا بِٹس فی سیکنڈ، چھٹے پر تھائی لینڈ 232.15 میگا بِٹس فی سیکنڈ، ساتویں نمبر پر فرانس 223.72 میگا بِٹس فی سیکنڈ، آٹھویں پر ڈنمارک 219.23 Mbps، 9ویں پر آئس لینڈ 213.98 میگا بِٹس فی سیکنڈ اور 10ویں نمبر پر اسرائیل ہے جہاں اوسط رفتار 206.42 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ سپیڈ والے ممالک

ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ تمام سپیڈز میگا بِٹس فی سیکنڈ Mbps میں ہیں اور اگر میگا بائیٹس فی سیکنڈ MBPS میں ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا ذکر کیا جائے تو ٹاپ 10 ممالک کی فہرست کچھ یوں ہے:

تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ کے حوالے سے پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں اوسط رفتار 398.51 Mbps ہے۔ دوسرے نمبر پر قطر 344.34 Mbps، تیسرے پر کویت 239.83 Mbps، چوتھے پر جنوبی کوریا 141.23 Mbps، پانچویں پر نیدرلینڈز 133.44 Mbps، چھٹے پر ڈین مارک 130.05 Mbps، 7ویں پر ناروے 128.77 Mbps، 8ویں پر سعودی عرب 122.28 Mbps، 9ویں پر بلغاریا 117.64 Mbps اور 10ویں نمبر پر موجود لگسمبرگ میں اوسط سپیڈ 114.42 Mbps ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار، آن لائن سروسز بری طرح متاثر

واضح رہے انٹرنیٹ کی سپیڈ اور ڈاؤن لوڈ سپیڈ 2 مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ ظاہر کرتی ہے کہ ڈیٹا کی زیادہ سے زیادہ مقدار جو کنکشن پر منتقل کی جاسکتی ہے۔ اس میں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کی رفتار دونوں شامل ہوتی ہیں۔ یہ Kbps، Mbps یا Gbps میں ماپی جاتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ سپیڈ وہ رفتار ہوتی ہے جس سے ڈیٹا انٹرنیٹ سے ڈیوائس میں منتقل ہوتا ہے۔یہ میگا بائٹس فی سیکنڈ (MBps) یا GBps میں ماپی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی