انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً فری لانسرز شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بلاک ہونے کی وجہ سے شہری وی پی این کا استعمال کررہے ہیں، تاہم اب حکومت نے وی پی این بھی بلاک کرنا شروع کر دیا ہے اور صرف رجسٹرڈ وی پی این پی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج سینیٹر پلوشہ خان کے زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پاکستان سوفٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے آئی ٹی شعبہ کو انٹرنیٹ بندش کے باعث پہنچنے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی اینز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پھر توسیع

چیئرمین پاشا سجاد سید نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث پاکستان کو یومیہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار انتہائی کم ہونے سے فری لانسرز سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری 30 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے لیکن ایک گھنٹہ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے اسے 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

سیکریٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی سلامتی کے باعث حکومتی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس کو سست یا بند کیا جاتا ہے، وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے بتایا کہ اب تک 30 ہزار 974 لوگوں کو وی پی این پر رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سست رفتار انٹرنیٹ: ’اب تو کلائنٹس چڑ کر ڈیل ہی ختم کردیتے ہیں‘

دوران اجلاس، سینیٹر انوشہ رحمان نے سوال کیا کہ وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ پر کیوں اثر پڑ رہا ہے، جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ  وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ سروس متاثر نہیں ہو رہی، انٹرنیٹ مجموعی طور پر سست ہے، حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وی پی این کو مقامی سطح پر رجسٹر کیا جائے، قومی سلامتی کے معاملے پر انٹرنیٹ سروس بند کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری 2025 سے وی پی این کے لائسنس پی ٹی اے جاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ متاثر نہیں ہونا چاہیے، یکم جنوری سے پی ٹی اے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کرے گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں