گزشتہ چند دن سے پاکستان کے نامور ڈرامہ رائٹر اور فنکار انور مقصود کی پاک فوج کے حوالے سے چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتاہے کہ تینوں فورسز میں سب سے زیادہ غیرت مند فورس نیوی کی ہے کیونکہ یہ ڈوب کے مرجاتےہیں جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی۔
"تینوں فوجوں میں سب سے زیادہ غیرت مند فورس نیوی کی ہے کیونکہ یہ ڈوب کے مر جاتے ہیں"۔
انور مقصود pic.twitter.com/KNtsNs6ROO— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 5, 2024
اب انور مقصود صاحب نے اس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ کل رات سے دنیا بھر سے ان کے رشتہ داروں کو فون آرہے ہیں کہ انور مقصود کو اُٹھا لیا گیا لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شہیدوں کے ساتھ مذاق کا سوچ بھی نہیں سکتا، شہیدوں کی وجہ سے میں زندہ ہوں انہوں نے میرے لیے جان کی قربانی دی ہے اس لیے میں ان کے بارے میں کچھ کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں زندہ لوگوں کے بارے میں مذاق کر دیتا ہوں لیکن آئندہ وہ بھی نہیں کروں گا۔ انور مقصود نے کہا کہ اگر میرے بیان کی وجہ سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو سب سے معافی مانگتا ہوں۔
انور مقصود صاحب کی وضاحت ۔۔
pic.twitter.com/E31r0kBqaP— Asma Shirazi (@asmashirazi) December 8, 2024
ایک صارف نے انور مقصود کے وضاحتی بیان پر تبصرہ کرتےہوئےکہاکہ انور صاحب کا وضاحتی بیان تو آ گیا لیکن کیا ہی اچھا ہوتاکہ ایسا بیان دینے کی نوبت نہ آتی۔
انور مقصود صاحب کا وضاحتی بیان تو اا گیا ۔۔لیکن کیا ہی اچھا ھوتا کہ یہ نوبت ہی نہ اتی۔۔۔ pic.twitter.com/mu8EcGsOqu
— Ñòòŕ (@MaahNoor_1) December 8, 2024
سینئر سیاستدان رضا ہارون نے کہاکہ وضاحت میں ندامت کا احساس نا ہو اور اگر مگر کا سہارا لیا جائے تو وہ دل سے نہیں مجبوری میں کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انور مقصود صاحب نے جو کہا وہ واضح طور پر انتہائی نامناسب، غیر اخلاقی اورغیرمہذب تھا۔ اگر وہ بناابہام کے معذرت کر لیتے تو ان کا بڑاپن ہوتا لیکن شاید انا آڑے آگئی۔
وضاحت میں ندامت کا احساس نا ہو اور اگر مگر کا سہارا لیا جائے تو وہ دل سے نہیں مجبوری میں کی جاتی ہے۔
افسوس #انورمقصود صاحب نے جو کہا وہ واضح طور پر انتہائی نامناسب، غیر اخلاقی اورغیرمہذب تھا۔ بناابہام معذرت کر لیتے تو ان کا بڑاپن ہوتا لیکن شاید انا آڑے آ گئی۔ 🙏🏼@asmashirazi https://t.co/Gvu7RJDuLN— Raza Haroon رضا ہارون (@mrazaharoon) December 8, 2024
عائشہ عباس مرزا لکھتی ہیں کہ ایسے کام ہی نہیں کرنے چاہیں جن کی وضاحت دینی پڑے۔
اصولا تو ایسے کام ہی نہیں کرنے چاہئیں جن کی وضاحت دینی پڑے لیکن خیر۔۔۔ https://t.co/DGvMhO94rC
— Aiysha Abbas Mirza (@aiyshabbasmirza) December 8, 2024