سلمان اکرم راجہ کو بھی پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت مل گئی

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم راجہ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور

دوران سماعت، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے خلاف کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی

بعدازاں، عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد متعدد پارٹی رہنما پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل، عمر ایوب، اسد قیصر اور فیصل امین کی راہداری ضمانت منظور

گزشتہ روز اسد قیصر نے 3 مقدمات میں راہداری ضمانت حاصل کی، اس سے قبل بشریٰ بی بی، شہریار آفریدی، عمر ایوب، فیصل امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما بھی راہداری ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے