’پھوپھو کے گھر نہیں جانا‘، اداکارہ مریم نفیس اپنی پھوپھو کے خلاف کیوں؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اور باصلاحیت ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان مریم نفیس جو اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، انہوں نے  ایک شو میں اپنی پھوپھو سے اظہارِ نفرت کردیا۔

مریم نفیس نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ ’گرلز اونلی ‘ نامی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ پروگرام کے دوران میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں اپنے والدین یا دادا، دادی کو کینسل کلچر سمجھانا ہو تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر مریم نفیس نے کہا کہ وہ والدین کو کہیں گی کہ انہیں اپنی پھوپھو کے گھر نہیں جانا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام اخلاقی طور پر کرپٹ اور جھوٹی ہے، اداکارہ مریم نفیس

اداکارہ نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی پھوپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن ان کی نہیں ہیں اور وہ اپنی پھوپھو کے ساتھ مسائل کو حل نہیں کرناچاہتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GirlsOnly (@girlsonlyshowofficial)

میزبان دنانیر مبین نے ایک سوال میں مریم نفیس کو اپنے دیرینہ دوست عثمان خالد بٹ اور اور شوہر امان احمد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ کسی ایک کا انتخاب ان کے لیے ممکن نہیں۔  اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوہر کو منتخب کریں گی تو عثمان خالد بٹ ان سے ناراض ہوجائیں گے اور اگر انہیں منتخب کرتی ہیں تو شوہر ان سے خفا ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اتنے لوگوں کے سامنے دکاندار کیسے لڑکیوں کو ہراساں کرسکتا ہے؟‘، مریم نفیس کو لڑکیوں کا دفاع مہنگا پڑگیا

واضح رہے کہ مریم نفیس پاکستان کی ایک خوبصورت، نوجوان اور باصلاحیت ماڈل، اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن ہیں، جو اب تک کئی قابل ذکر ٹیلی ویژن سیریلز جیسے کہ یقین کا سفر، عشق جلیبی، کم ظرف، محبت چھوڑ دی میں نے اور نیم میں نظر آچکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 1 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟