جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ملازمت سے برطرف

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 27 لاکھ شہریوں کا ریکارڈ نادرا سے چوری ہوا، چیئرمین نادرا کا اعتراف

میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا کے سرگودھا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہوگئی ہے، ان کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کا صدر نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان کی بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا، بی بی اے اور ایم بی اے کی ڈگری پر نام مختلف ہونے کی بنا پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نادرا کی درخواست پر انکوائری کی، جس میں نادرا کی حاصل شدہ معلومات کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم دے دیا

نادرا نے ذوالفقار احمد کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا تھا، تاہم وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے، اس تمام تر کارروائی کے بعد چیئرمین نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور شوکاز کے غیر تسلی بخش جواب پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی