یونان میں پاکستانیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈوبنےوالے افراد کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی ویڈیو وائرل، نئے انکشافات

یونانی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ انہیں کریٹ کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سمندر میں لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

کوسٹ گارڈز کی کشتیاں، تجارتی جہاز، ایک اطالوی فریگیٹ اور بحری طیارے جمعے کی رات یونانی حکام کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیے جانے کے بعد سے علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 99 فیصد مسافر پاکستان سے قانونی طور پر گئے تھے، وزیر داخلہ

ہفتے کے روز مالٹا کے والے ایک مال بردار بحری جہاز نے گاؤڈوس سے تقریباً 40 ناٹیکل میل کی دوری پر ایک کشتی سے 47 تارکین وطن کو بچایا جبکہ ایک ٹینکر نے یونان کے جنوب میں واقع چھوٹے سے جزیرے سے 28 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مزید 88 تارکین وطن کو بچایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام کا خیال ہے کہ یہ کشتیاں لیبیا سے ایک ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔

2015-2016 میں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سے آنے والے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے یونان یورپی یونین کا پسندیدہ گیٹ وے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونان کشتی حادثہ: 15پاکستانیوں کی نعشیں رواں ہفتے وطن واپس لائی جائیں گی، ترجمان دفتر خارجہ

کریٹ اور اس کے چھوٹے سے ہمسایہ ملک گاؤڈوس، جو وسطی بحیرہ روم میں نسبتاً الگ تھلگ ہیں، کے قریب تارکین وطن کی کشتیوں اور بحری جہازوں کے تباہ ہونے کے واقعات میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

سنہ 2023 میں یونان کے جنوب مغربی ساحلی قصبے پیلوس کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک کشتی ڈوبنے سے سینکڑوں تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بحیرہ روم میں اب تک کا سب سے مہلک کشتی حادثہ تھا جس میں کم از کم 209 پاکستانی سوار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا