مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینیئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چئیرمین صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی