جس نے گولی چلائی اور جس نے حکم دیا وہ عبرت کا نشان بنیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ شہدا نے حقیقی آزادی اور پاکستان کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے لہٰذا اب تمہارا وقت قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور میں ڈی چوک واقعے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تمہیں اب سکون نہیں ملے گا اور تمہاری یہ طاقت ہمیشہ نہیں رہے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا لیکن ہم سوال پوچھیں گے کہ 26 نومبر کے دھرنے کے شرکا پر گولی کیوں چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی وہ حکم دیا اور جس نے مانا وہ عبرت کا نشان بنے گے۔

مزید پڑھیے: احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں، وزیر اطلاعات کا علی امین گنڈا پور کو جواب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ تحریک جاری ہے اور یہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی تحریک نہیں بلکہ حق اور سچ کی تحریک ہے جس کے لیے ہم قربانیاں دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج آپ اس وجہ سے خاموش ہیں کہ گولی مجھے نہیں لگی، یہ گولی کل آپ کو بھی لگ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف علی زرداری

جھگڑا، ریڈ کارڈ اور پھر اپ سیٹ، انگلش پریمیئر لیگ میں یونائیٹڈ کیخلاف ایورٹن کی فتح

2026 ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ کب ہوگا؟

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک