پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قمیتوں کا اعلان، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

اتوار کو وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق  وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قمیت  2 روپے78 پیسےفی لیٹر کی کمی کے بعد اب 148 روپے95 پیسے فی لیٹر ہوگی ۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کےمطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسےفی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیاتھا ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہوگئی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں