16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

16 دسمبر (پیر) سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 0.81 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی

حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہوگئی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp