سانحہ اے پی ایس کی 10ویں برسی: صدر، وزیراعظم کا دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کا اظہار

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سے دہشتگردی کے ناسورکے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے کی 10 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغامات میں صدر مملکت نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن قوم کی اجتماعی یادداشت پرانمٹ نقوش چھوڑ گیا، جب دہشتگردوں نے ہمارے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول: بڑھاپے کے سہاروں کو کندھا دینے والے بدقسمت والدین ہر ماہ اکٹھے کیوں ہوتے ہیں؟

آصف علی زرداری نے معصوم بچوں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات سے دہشت گردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب ہوتا ہے اور پاکستانی قوم دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ایک پرامن اور محفوظ پاکستان بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جہاں کسی بے گناہ کو بربریت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام مجرموں کو ان کے جرائم کی مثالی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس سانحہ: شہید بچوں کے والدین کی عید کیسی ہوتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پوری قوم بزدل دہشتگردوں کے خلاف فولاد کی دیوار بن کر کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے قوم کو یاد دلایا کہ خوارج اور ریاست مخالف عناصر کے فتنے کا مذہب یا معاشرتی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مریم نواز کا خراج عقیدت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 10 سال گزر چکے  لیکن دکھ آج بھی زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کی سیاہ صبح ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہے۔دہشت گردوں نے 147  معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کو سفاکیت کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ  اے پی ایس شہداء ہماری قوم کے ہیرو ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم