عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر ایک اور چھاپہ
سابق وفاقی وزیر ، سینیٹر شبلی فراز نے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ان کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔
Last night I had uninvited visitors. I was not at home pic.twitter.com/VG6lqhW9OU
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) April 14, 2023
شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کل رات کچھ مہمانوں نے بلادعوت میری رہائشگاہ کا رخ کیا۔
میں گھر موجود نہیں تھا چنانچہ ان مہمانوں سے ملاقات نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 مارچ کو بھی سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا۔
اس دوران پولیس نے شبلی فراز کے گھر کی تلاشی لی تھی اور تب بھی شبلی فراز گھر پر نہیں تھے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔













