بھارت اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ طے پاگیا، معاہدے سے سپلائی چین مستحکم ہوگی، نریندر مودی

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور امریکا کے درمیان عارضی تجارتی معاہدے کا فریم ورک طے پا گیا ہے، جس کا اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔

مودی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے ان کی ذاتی وابستگی قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کی کس غلطی کی وجہ سے بھارت امریکا معاہدہ کھٹائی میں پڑا، امریکی وزیر تجارت نے بتادیا

وزیر اعظم نے بتایا کہ یہ فریم ورک بھارت اور امریکا کی بڑھتی ہوئی اعتماد اور شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے تحت ‘میک ان انڈیا’ پروگرام کو تقویت ملے گی اور بھارت کے کسانوں، کاروباری افراد، چھوٹے و درمیانے کاروبار، اسٹارٹ اپ انوویٹرز اور ماہی گیروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے خواتین اور نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکا جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور یہ فریم ورک سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

انہوں نے کہا کہ یہ فریم ورک مضبوط اور قابل اعتماد سپلائی چین کو بھی مستحکم کرے گا اور عالمی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔ بھارت ترقی یافتہ ملک کی جانب بڑھتے ہوئے عالمی شراکت داریوں کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق مضبوط بنانے اور عوام کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان