ہماری تحریک حکومت کو بہا لے جائےگی، محمود اچکزئی نے خبردار کردیا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، پی ٹی آئی اور عمران خان کسی کو اچھے لگیں یا برے لیکن قوم نے ان کو مینڈیٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے مذاکرات کے لیے مزید وقت دےدیا، سول نافرمانی کی تحریک مؤخر

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر حکمران اپنی ضد پر ڈٹے رہے تو پھر ہمیں عوام کے پاس جانا پڑےگا، اور ہماری تحریک حکومت کو بہا لے جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، ایک کمیٹی بننی چاہیے جو اس حکومت سے جان چھڑوانے کا فیصلہ کرے اور پھر نئے انتخابات کرا دیے جائیں۔

محمود اچکزئی نے کہاکہ اس وقت عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، نواز شریف کو چاہیے کہ اپنے بھائی اور پارٹی کو سمجھائیں۔ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا شوق تھا جو پورا کرلیا، اب اقتدار چھوڑ دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، ہمیں اپنے ججز پر اعتماد کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ’آپ نے گھبرانا نہیں‘، جلد آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، عمران خان کا اعلان

انہوں نے کہاکہ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے 77 سالوں میں جو غلطیاں کیں ان کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ملک میں کبھی بھی آئین کی بالادستی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘