’پھر کہتا ہوں عمران خان کو رہا کرو‘، امریکی ایلچی نے پاکستانی چینل کو ٹیگ کیوں کیا؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ نامزد کیے جانے والے رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رچرڈ گرینل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان کے معروف نجی چینل کی خبر کے عکس کے ساتھ اسے ٹیگ کرتے ہوئے I’ll say it again (پھر کہتا ہوں عمران خان کو رہا کرو) لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج پر امریکا نے واضح پالیسی بیان دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور  نیشنل انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینل ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ نامزدگی سے قبل بھی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں، لیکن سوال یہ کہ آخر انہوں نے نامزدگی کے بعد پاکستان کے نجی چینل کو مخاطب کرنا کیوں ضروری سمجھا؟

نو منتخب امریکی صدر نے رچرڈ گرینل کو ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ نامزد کیا ہے۔

دراصل رچرڈ گرینل کی جانب سے نجی چینل کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اس چینل نے اپنی خبر میں رچرڈ گرینل کو ہم جنس پرست قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم جنس پرست رچرڈ گرینل ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر‘۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا تو حکومت سامنا کرےگی، رانا ثنااللہ

ظاہر رچرڈ گرینل کی دلچسپیوں کا حوالہ اس لیے تھا کہ قارئین جان سکیں کہ امریکا سے عمران خان کے حق میں کون آواز اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رچرڈ گرینل کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے پے در پے مطالبات کی وجہ سے تحریک انصاف کے حلقوں میں ان کی نامزدگی کے بعد امید پیدا ہو چلی ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ