نوشہرہ : خاتون نے بیٹے اور شوہر کو کیوں قتل کیا؟

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس نے باپ بیٹے کے قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے مبینہ قاتلہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے دعوے کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ قتل ہونے والے شخص کی بیوی اور دوسرے مقتول کی سگی ماں ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے آشنا کے ساتھ مل کر یہ دہرا قتل کیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ تھانہ رسالپور کی حدود میں چند دن پہلے پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عورت صرف غیرت کے نام پر قتل ہونے کے لیے پیدا ہوتی ہے؟

پولیس کا کہنا ہے کہ رشکئی کے رہائشی ارباز خان نے پولیس کو بیان میں بتایا تھا کہ ان کا بھائی کاشف رشکی بازار میں تکے فروخت کرتا ہے اور شام کو کام ختم کرنے کے بعد والد سلیم خان کے ساتھ گھر آرہا  تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے دونوں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے او پھر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں کی موت ہوگئی۔

مدعی نے  پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ دونوں باپ بیٹے کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ ایک اندھے قتل کا واقعہ تھا جس میں ملزمان تک پہچنے میں مکمل تحقیقات کے ضرورت پڑی اور کیوں کہ کوئی شک بھی نہیں کر سکتا تھا کہ سگی ماں ہی بیٹے اور اپنے شوہر کے قتل میں ملوث ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ جامع تفتیش اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس بالآخر اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

آشنا کی خاطر شوہر اور بیٹے کی قربانی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے اپنے آشنا کے ہاتھوں اپنے شوہر اور بیٹے کو قتل کروایا۔ ملزمہ نے مقامی عدالت کے روبرو اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔

ڈسٹرک پولیس افسر نوشہرہ کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے تمام حقائق سے پردہ اٹھادیا تھا اور پولیس کو بتایا تھا کہ ان کے رشکئی کے ہی رہائشی ایک شخص کے ساتھ مراسم تھے جس کی راہ میں ان کا شوہر رکاوٹ تھا۔

مزید پڑھیے: پی ٹی وی کے کیمرہ مین واجد حسین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیٹی اور داماد قاتل نکلے

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ آشنا سے مشورے کے بعد شوہر  کو درمیان سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا کیا گیا۔ ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے موقع ملتے ہی فائر کرکے باپ اور بیٹے کو ہلاک کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے مقامی عدالت کے سامنے اقبال جرم کرلیا ہے جبکہ شریک ساتھی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیٹ فیول مہنگا، ملکی و بین الاقوامی فضائی کرایوں میں بڑا اضافہ

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے اب ہفتے میں 4 روز کھلیں گے

بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟