پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
محمد رضوان جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان ہیں۔ یہی وہ 2 ممالک ہیں جہاں پاکستان کو کڑے کرکٹ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر کرکٹ شائقین کو بہترین تحفہ دیا ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف
پاکستان 21ویں صدی (2013، 2021 اور 2024) میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 بار ون ڈے سیریز جیتنے والی واحد ٹیم ہے اور مجموعی طور پر جنوبی افریقہ میں 3 یا اس سے زیادہ دوطرفہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے والی دوسری ٹیم آسٹریلیا ہے، جس نے 10 کوششوں (1997 ، 2002 اور 2011) میں 3 سیریز جیتی ہیں، جبکہ پاکستان نے 7 کوششوں میں 3 سیریز جیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ونڈے میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
یاد رہے کہ پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی ہے۔ جنوبی افریقہ کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔