وزیراعظم نے مدارس بل پر وزارت قانون کو آئین و قانون کے مطابق اقدامات کی ہدایت کردی، فضل الرحمان

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمارے مؤقف کا مثبت جواب دیتے ہوئے وزارت قانون کو آئین و قانون کے مطابق اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر کل ملاقات کے لیے بلالیا

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مدارس رجسٹریشن بل دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد ایکٹ بن چکا ہے، کیونکہ صدر نے جب ایک اعتراض کیا تو اس کو درست کرنے کے بعد اسپیکر نے بل دوبارہ صدر کو ارسال کیا تھا، دوسری بار بل پر اعتراض بنتا ہی نہیں، اگر بنتا بھی ہے تو صدر نے مقررہ مدت کے اندر اعتراض عائد نہیں کیا۔

فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھا، اور ان کو بتایا کہ بل کے ایکٹ بننے کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ آج کی گفتگو میں میرے ساتھ جمعیت علما اسلام کا وفد موجود تھا، جب کہ وزیراعظم کے ساتھ اسپیکر ایاز صادق اور دیگر رہنما موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ آئین و قانون کے مطابق ہے، امید ہے اس کو تسلیم کیا جائےگا، اب دیکھتے ہیں وزارت قانون کیا عملی اقدامات کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ نہیں بنا، بڑا قانونی پیکیج پارلیمنٹ میں لارہے ہیں، وزیر قانون

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شاید اس معاملے پر پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کی ضرورت نہ پڑے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا موضوع مدارس ترمیمی بل ہی تھا، جب سیاسی لوگ بیٹھتے ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہو ہی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟