مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ نہیں بنا، بڑا قانونی پیکیج پارلیمنٹ میں لارہے ہیں، وزیر قانون

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ نہیں بنا ہے اور ایک بڑا قانونی پیکیج پارلیمنٹ میں لایا جارہا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر اسپیکر قومی اسمبلی اعتراض دور نہیں کرسکتے، اس بل پر لگنے والے اعتراض قومی اسمبلی میں آنے چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، کوئی ترامیم قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ ایک بڑا قانونی پیکیج پارلیمنٹ میں لایا جارہا ہے، 95 ترامیم کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی بل ایکٹ بن چکا ہے، اس میں کوئی ترامیم قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پٹھیں: وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر کل ملاقات کے لیے بلالیا

ان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے دور میں ایک بل گیا تو انہوں نے 10 دن کے اندر اس پر دستخط نہیں کیے جس پر وہ خودبخود قانون بن گیا، اب یہ نظیر قائم ہوچکی، لہٰذا اس بل کے معاملے پر بھی صدر کے اعتراض کا جواب ہوچکا، اس لحاظ سے مدارس رجسٹریشن بل اب ایکٹ بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی