ٹیکنالوجیز جن کے استعمال سے چوری شدہ سامان باآسانی ڈھونڈا جا سکتاہے

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئے روز یہ خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ ڈکیتی کے دوران شہری سے موبائل سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا، اصل میں تو چور کا نشانہ موبائل اور رقم ہوتی ہے لیکن وہ زیادہ کی لالچ میں بیگ اور پرس بھی ساتھ لے جاتے ہیں اور شہری موبائل فون اور نقدی سمیت اپنی قیمتی دستاویزات سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، لیکن اسی لمحہ لٹنے والے شہری کو احساس ہوتا ہے کہ کاش کچھ ایسا ہوتا کہ میں اپنی قیمتی دستاویزات کو تلاش کر پاتا۔

ایک وقت تھا کہ شہری گاڑیوں میں ٹریکنگ ڈیوائس لگواتے تھے کیوں کہ گاڑی کو قیمتی سمجھا جاتا تھا لیکن اس دور میں دستاویزات سے بڑھ کر کچھ بھی قیمتی نہیں ہے کیونکہ ٹیکنالوجی نے تو آپ کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس یا پھر ٹریکنگ چیپ کے ذریعے گاڑی یا موبائل کو ٹریک کرنے کا ایک آپشن ضرور رکھا ہے۔

آئی ٹی ایکسپرٹ فرحان اقبال نے وی نیوز کو بتایا کہ اگر ایسا مواد جو آپ کے بیگ یا پرس میں موجود ہے جو آپ کے تو بہت کام کا ہے لیکن ڈکیت کے کسی کام نہیں تو وہ ظاہر سی بات ہے اسے کہیں دور جا کر پھینک دے گا تو اب ایسی ڈیوائسز موجود ہیں جو اس بیگ کو یا پرس کو ٹریک کرنے میں کام آسکتی ہیں۔

موبائل فون ٹریکنگ کا طریقہ کیا ہوگا؟

موبائل فون کی ٹریکنگ کے طربقہ کار کے حوالے سے فرحان اقبال کا کہنا ہے کہ اگر موبائل ٹریکنگ کی بات کی جائے تو انڈرائیڈ فون صارفین ’فائنڈ می‘ ڈیوائسز کی مدد سے اپنے موبائل فون کی تلاش کر سکتے ہیں جبکہ آئی فون صارفین ’فائنڈ می‘ آئی فون کے اندر موجود فیچر کا ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

موبائل فون چھن جانے کی صورت میں ٹریکنگ کا طریقہ

فرحان اقبال نے وی نیوز کو بتایا کہ اگر آپ ریڈیو فریکوینسی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور ایک چپ اپنے بیگ یا پرس میں ڈال دیں تو اس سےآپ اپنے بیگ اور پرس کو ڈھوڈ سکتے ہیں۔

کون سے ٹریکرز لینے چاہییں؟

فرحان اقبال کا کہنا ہے کہ ٹریکرز کون سے لینے چاہییں، یہ فیصلہ خریدار پر منحصر ہے کہ وہ کون سا ٹریکر استعمال کرتا ہے جیسا کہ ’جی پی ایس ٹریکرز ‘ہیں جسے بیگ میں رکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ ایپل کمپنی کی ایئر ٹریک ٹیکنالوجی ہے جس سے آپ اپنی کمشدہ اشیا کو ٹریک کر سکتے ہیں’ایئر ٹریک‘ کو آپ ’کی چین‘ سے منسلک کرکے اپنے بیگ یا پرس کے ساتھ لگا سکتے ہیں۔

ٹریکرز کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ قیمت

فرحان اقبال کہنا تھا کہ ایک عام سے ٹریکر کی قیمت 5 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے لیکن آپ اچھے معیار کا ٹریکر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 10 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ ایک چیز پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایک چِپ بیگ میں چپکا دیں اور اس کے ساتھ ایک ٹریکر ڈیوائس بھی رکھ دیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تو مارکیٹ میں ایسے پرس بھی آگئے ہیں جن میں اس طرح کی چِپ پہلے سے لگی ہوئی ہوتی ہے۔

فرحان اقبال کا کہنا ہے کہ یہ چِپ بہت چھوٹی ہوتی ہے جسے دیکھنا اتنا آسان نہیں، اگر چور کے ہاتھ آپ کا بیگ یا پرس لگ بھی گیا ہے تو اس چِپ کی مدد سے آپ با آسانی اپنی اشیا تک پہنچ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بیگ کی تلاشی بھی لے لے تو بھی اس چِپ کا پتا اسی کو ہوگا جس نے یہ چِپ نصب کی ہو گی، دوسرا کوئی اسے تلاش نہیں کر پائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں و بیانات، کیا وہ ’گڈ بوائے‘ بن گئے؟

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!