شادی کب اور کس سےکر رہے ہیں؟، گوہر رشید نے پوڈ کاسٹ میں سب اُگل دیا

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار گوہر رشید نے نامور اداکارہ اور اپنی قریبی دوست کبریٰ خان کا نام لیے بغیر ان کے ساتھ شادی کے پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس (کبریٰ خان) کے بغیر زندگی جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، ہم جلد شادی کرنے جا رہے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے معروف اداکار گوہر رشید سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سنگل ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں ’میں اب سنگل نہیں رہا‘، کبریٰ خان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت جلد شادی کرنے جا رہے ہیں‘۔

پوڈ کاسٹ میں گوہر رشید نے اپنی دوست (کبریٰ خان ) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی دلکش خاتون ہیں، وہ بہت ہی الگ ہیں، وہ ہر لحاظ سے الگ ہیں، میں کیا کیا بولوں ان کی تعریف میں، ان کی تعریف میں پورا ایک ’شو‘ ہو سکتا ہے‘ وہ ایک کمال ہی خاتون ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں گوہر رشید نے نام لیے بغیر کہا کہ ان کی دوستی کی بنیاد انتہائی مضبوط ہے، میں لوگوں کو ہلانے جا رہا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ میں اب اس کے بغیر اپنی زندگی جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، پوڈ کاسٹ میں گوہر رشید نے خاتون کا نام تو نہیں بتایا تاہم وہ خاتون کو اپنا دوست کہتے رہے، جس پر صارفین کی قیاس آرائی ہے کہ ان کی یہ دوست ’کبریٰ خان‘ ہی ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر میں گوہر رشید نے ایک ٹی وی شو میں نامور اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ وہ انتہائی گہرے دوست ہیں۔

شو میں جب ناظرین میں سے ایک شخص نے سوال پوچھا کہ اداکار نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی اور کیا وہ اپنی بہترین دوست اداکارہ کبریٰ خان کو فرینڈز کے کردار سے ہٹ کر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں توٹی وی اسٹار گوہر رشید نے وضاحت کی تھی کہ نہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ کبریٰ خان اور میں دونوں اپنے تمام انٹرویوز میں یہ واضح کرتے رہے ہیں کہ ہمارے درمیان ایسا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ وہ میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہے، دوستانہ تعلق کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر رشتے کو طویل عرصے تک چلنے کے لیے شادی کے بندھن پر ہی ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کبھی کبھی آپ کو صرف ان تعلقات کو ویسے ہی رہنے دینا پڑتا ہے جیسے وہ ہیں۔ لہٰذا فی الحال ہم دونوں اس ہیڈ اسپیس میں نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کے بہت پیارے دوست ہیں، ہم اس کا احترام اور تعریف کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، بس وہ میری بہترین دوست ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں