بھارت کے لیے کرکٹ کی سالمیت قربان کی گئی، برطانوی اخبار

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے لیے کرکٹ کی سالمیت کی قربانی دی گئی، پانچ مارچ تک کسی ٹیم کو نہیں پتا ہوگا کہ فائنل کہاں کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ جب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی تب تمام میچز پاکستان میں ہونے تھے، ایسے میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روکنا کھیل کی مکمل بےعزتی ہے، ۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے لیے ٹورنامنٹ کو دوبارہ ترتیب دیا گیا، مزید یہ کہ 5 مارچ تک کسی ٹیم کو نہیں پتا ہوگا کہ فائنل کہاں کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

آرٹیکل میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 7 ٹیمیں نہیں جانتی کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گی، صرف بھارت کو مکمل یقین کے ساتھ سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ان کے ممکنہ وینیوز معلوم ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 ورلڈکپ، 2021 اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارتی ٹیم کو فائدہ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟