ماریہ واسطی کی ایوارڈ شوز پر شدید تنقید، اداکارہ کو کس بات نے غصہ دلایا؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا ہے کہ ایوراڈ شوز میں نامزدگیاں پسندیدگی کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ماریہ واسطی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ایوارڈ شوز کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ ہو یا پاکستان یہ چیزیں پسندیدگی کی بنیاد پر چلتی ہیں۔

ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کو سفارش پر لاتے ہیں اور انہیں ایوارڈز سے نوازتے ہیں تو وہ صاف نظر آتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ تو دیکھا جانا چاہیے کہ ایوارڈ دے کون رہا ہے اور تعریف اور تنقید کرنے والے لوگ کون ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آسکر ایوارڈ کا ایک معیار ہے ورنہ تو ایوارڈ شوز ہوتے ہی رہتے ہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ کسی لابی کی وجہ سے میرا نقصان ہوا ہو تو اس بارے میں علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تنزانیہ میں پیدا ہونے والی ماریہ واسطی 90کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، وہ  ڈرامہ ‘سارہ اور عمارہ ‘ میں پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتی چلی گئیں۔ انہوں نے 50 سے زائد ڈراموں میں کام کیے اور مشکل کردار بھی خوبصورتی سے نبھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کی مدد کے الزام میں امریکا کی بھارتی جوڑے اور ترک کمپنی پر پابندیاں

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا