نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشنز کے مشیر رچرڈ گرینل نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کریں جو اسٹار لنک سروس کی سہولت دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں رچرڈ گرینل نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر کی پوسٹ پر طنز کیوں کیا؟
رچرڈ گرینل نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے ایلون مسک سے یہ مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد ان کی پوسٹ کو ری شیئر کیا جارہا ہے۔
Hey @elonmusk, add #Pakistan to your list of places that need Starlink.
— Richard Grenell (@RichardGrenell) December 23, 2024
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے رچرڈ گرینل کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اسٹار لنک سروس کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے حقائق پر مبنی خبروں کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو پاکستان میں بند کردیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانیوں کو ’ایکس‘ استعمال کرنے کے لے وی پی این کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، جس کی وضاحت میں کہا گیا ہے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے، تاہم صارفین وی پی این کے ذریعے ’ایکس‘ استعمال کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کیا رچرڈ گرینل کے بیان کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے؟
رچرڈ گرینل کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی بات کو ان دنوں اہمیت اس لیے بھی مل رہی ہے کیونکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کے لیے نامزد ہونے کے بعد مسلسل عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔