رچرڈ گرینل نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر کی پوسٹ پر طنز کیوں کیا؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ایلچی برائے مشنز رچرڈ گرینل نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر کی ایکس پوسٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی پوسٹ بہت کم اور کمزور ہے، اگرچہ آپ کو دیر ہو گئی ہے لیکن آپ معمول کے مطابق بولیں کہ عمران خان کو رہا کرو۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکا کو فوجی ٹریبونل میں پاکستانی شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش ہے اور وہ پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ منصفانہ ٹرائل اور مناسب طریقہ کار کے حق کا احترام کریں۔

مزید پڑھیں: کیا رچرڈ گرینل کے بیان کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے؟

ادھر برطانیہ نے بھی پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق برطانیہ قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے لیکن فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاؤں میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہوتا ہے جس سے منصفانہ سماعت کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔

برطانیہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔

مزید پڑھیں: امریکی ایلچی رچرڈ گرینل کی ٹوئٹ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان پرجوش کیوں؟

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp