ورلڈ بینک نے فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور کرلیا

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ پرخرچ کی جائےگی۔

یہ رقم متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو میں مدد دے گی اور اس سے پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولت فراہمی میں بھی مددملےگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی معاونت 2022 میں منظورہونے والے 50 کروڑڈالرکےمنصوبے پرمبنی ہوگی جس کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیرشامل ہے۔

مزید پڑھیے: سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری

اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم3 لاکھ 60 ہزار مزید افراد مستفید ہوں گے۔

بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم ان افراد کے لیےجامع رہائشی تعمیرنوکی کوششوں کو وسعت دینےکے لیے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘