ایران میں 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع ہوگیا

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

    وزارت داخلہ نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا خاتمہ، وزیر داخلہ کا پاسپورٹ کی بروقت فراہمی کا اعلان

ذرائع کے مطابق ایران میں 10 ہزار 50 ان پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جن پر مختلف جرائم کے الزامات تھے۔ یہ پاسپورٹس 5 اور 7  سال کے لیے بلاک کیے جائیں گے۔

حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب ایران نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا۔ جن پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کیے جا رہے ہیں وہ انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی رہائش، منشیات، شدت پسندی اور دیگر جرائم میں ایران میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلوایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر ایران میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے۔

ایران میں قید پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا یہ معاملہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا نتیجہ ہے جس کے تحت جرائم مں ملوث شہریوں کے پاسپورٹس بلاک کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں چند دن قبل متحدہ عرب امارات میں منشیات کے جرم میں گرفتار 2 ہزار  سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 187 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

اس فیصلے کے تحت مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 مہینوں میں عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں