کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی سرحد پر پابندی کے باوجود افغانستان اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ کا دھندا جاری ہے۔ سرحد سے روزانہ کی بنیاد پر ایرانی پیٹرول، خشک میوہ جات، مصالحے، کمبل، قالین، الیکٹرانک آئٹمز سمیت مختلف اشیا پاکستان اسمگل کی جاتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے سختی کے باوجود اسمگل شدہ اشیا مارکیٹوں میں کھلے عام دستیاب ہیں۔ غیر قانونی طور پر منگوائی جانے والی ان اشیا میں سب سے زیادہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں پابندی کے باوجود کوئٹہ میں کھلے عام ایرانی پیٹرول کیسے فروخت ہو رہا ہے؟

ایک محتاط اندازے کے مطابق روازنہ کی بنیاد پر 50 ہزار سے ایک لاکھ لیٹر ایرانی تیل غیر قانونی طور پر مختلف چور راستوں سے بلوچستان لایا جاتا ہے، ایسے میں اس کاروبار کا روزانہ کی بنیاد پر حجم 22 کروڑ سے زیادہ بنتا ہے۔

حکومت بلوچستان نے چند ماہ قبل ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے سخت احکامات جاری کیے تھے تاہم ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر ایرانی تیل کی خرید و فروخت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک شخص عثمان خان نے وی نیوز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے جب ایرانی تیل کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی گئی تو اس دوران سختی کی وجہ سے اسمگل شدہ ایرانی تیل مارکیٹوں سے غائب ہوگیا تھا، لیکن اب ایرانی تیل معمول کے مطابق بآسانی دستیاب ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئٹہ میں ایک لیٹر پیٹرول 220 سے 230 روپے فی لیٹر میں میسر ہے جبکہ آئندہ سال بھی ایرانی تیل بآسانی دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایرانی تیل اسمگل کرنے والوں کے خلاف رواں سال کے دوران کارروائیاں کی گئیں، جن میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر تیل قبضے میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کیا ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے؟

سرکاری ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود اب بھی چند عناصر ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، تاہم حکومت بلوچستان آئندہ آنے والے سال میں ایرانی تیل کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے