بیسن کرے کھانسی نزلہ و زکام کا توڑ

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیسن کا نام سن سب سے پہلے پکوڑوں کا خیال آتا ہے لیکن بیسن صرف کھانے پینے کی مزے مزے کی اشیا بنانے میں ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس سے بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔

اس وقت پاکستان کے بیشتر حصوں میں خشک اور سرد موسم کا سلسلہ جاری ہے جس میں کھانسی، زکام اور بخار جیسی بیماریوں نے تقریبا لوگوں کی اکثریت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ایسے میں جلد آرام کے لیے گھر کے بزرگوں کے گھریلو نسخے کافی کام آتے ہیں اور انہی میں سے ایک ہے بیسن کا شیرہ، جس سے زکام اور کھانسی کا زور توڑا جاسکتا ہے۔

بیسن کا شیرہ بنانے کا طریقہ:
بیسن، دیسی گھی، دودھ اور ہلدی کو ملا کر بیسن کا ایسا شیرہ بنایا جاسکتا ہے جو نزلہ و زکام کے لیے بہت مفید ہوتاہے۔

اسے بنانے کے لیے پہلے گھی کو گہرے نان اسٹک پین میں گرم کریں اور پھر بیسن اس میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر تھوڑا تھوڑا کر کے رنگ تبدیل ہونے تک بھونتے رہیں پھر اس میں دودھ شامل کریں۔ آمیزے کو چمچے کی مدد سے چلاتے رہیں تاکہ اس میں گھٹلیاں نہ بنے۔ جب تک آمیزہ یک جاں نہ ہو جائے چمچہ ہلاتے رہیں ۔ پھر اس میں ہلدی ڈالیں اور آخر میں اس میں گڑ ملائیں ، پانچ منٹ تک چمچہ چلائیں جس کے بعد شیرہ تیار ہو جائے گا۔ شیرے میں میوہ شامل کر کے اسے ذائقے دار بنایا جا سکتا ہے۔

اس کے استعمال سے نزل و زکام کا زور ٹوٹ جاتا ہے اور گلے کی خراش میں بھی کمی واقعہ ہوتی ہے۔

ویسے تونزلہ زکام ایک ہی مرض کے دو نام ہیں مگر دونوں میں صرف اتنا فرق ہے کہ جب ناک کے اندر کی لعاب دار جھلی متورم ہوجاتی ہے تو چھینکیں آتی ہیں اور ناک بہتی ہے۔ اس کیفیت کو زکام کہتے ہیں اور جب ناک بہنے کے ساتھ حلق میں سوزش، خراش اور کھانسی ہو تو اس کیفیت کو نزلہ کہا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں