اداکارہ ہانیہ عامر اور دنانیر مبین کا رقص، ویڈیوز وائرل

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ یشما گل کی بہن عروبہ گل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ان کی سنگیت نائٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

وائرل ویڈیوز میں یشماگل، ہانیہ عامر، دنانیر مبین اور کومل میر سمیت دیگر اداکاراؤں کو مختلف گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سلور اور نیلے رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ دنانیر سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور بھرپور ڈانس کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یشما گل نے 2 جنوری کو اپنی بہن عروبہ کے نکاح اور شادی کی دوسری تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ نکاح کی تقریب میں بھی اداکارہ یشما گل کے خاندان  کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

عروبہ کے سنگیت کی تقریب میں کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، صبور علی، علی انصاری، عمران اشرف، سونیا حسین، منشا پاشا، وجاہت رؤف اور بہت سے دوسرے بڑے پاکستان کے اسٹارز نے شرکت کی۔جنہوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

شادی کی تقریب میں اداکاراؤں کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا اور ان کے ڈانس اور لباس کے انتخاب کو نامناسب قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں