مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز اور مواقع، رواں ہفتے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رواں ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ 2 روزہ کانفرنس مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے 30 ممالک کے 55  کے قریب وفود شرکت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کی میزبانی رابطہ العالم الاسلامی اور وزیر اعظم شہباز شریف مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے حکومتوں، اسلامی و سول سوسائٹی کی تنظیموں کے درمیان نیٹ ورک کا قیام ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ایس سی او سمٹ کتنی کامیاب رہی؟

جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ 2 روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزرا شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان طارق بخیت اور او آئی سی کے دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے 30 سے زائد ممالک کے وزرائے تعلیم پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان آنے والے وفود میں سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، ایران، آذربائیجان، قازقستان، ترکمانستان سمیت متعدد مسلم ممالک کے وفود شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں