وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کا کیا مقصد ہے؟

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فیصل بیس آمد پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے  بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے  دستیاب آپشنز پر غور کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کو بندرگاہ پر فیس لیس اسسمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی جائے گی۔

اپنے ایک روزہ دورے میں، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وزرا بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف وسوسوں کا شکار کیوں ہیں؟

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس  کے خودکار نظام فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے، اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا  ہے، وزیر اعظم نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں اس خودکار نظام کی تنصیب کی ہدایات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ