بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ یہ افواہیں اسپن بولر یوزویندر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد سامنے آئی تھیں۔
اسپن بولر یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں تاہم ان کی اہلیہ نے شوہر کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بجائے صرف اَن فالو کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی
اب دھناشری ورما نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل گزرے ہیں۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ٹرولز حقیقت جانے بغیر بے بنیاد تحریروں سے میرے کردار کو بدنام کر رہے ہیں اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔
دھناشری کا کہنا تھا کہ میں نے سالوں کی محنت سے اپنی ساکھ اور نام بنایا ہے۔ میری خاموشی کمزوری کی نہیں بلکہ طاقت کی علامت ہے۔ سچ ہمیشہ اپنی جگہ بناتا ہے اور اسے کسی کی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بعض بھارتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھنا شری کے کسی اور سے تعلقات شروع ہوگئے ہیں اس لیے وہ یوزویندر سے علیحدگی چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کو ان کی کیمسٹری کی وجہ سے سراہا گیا تھا۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ساتھی کوریوگرافر پراتیک اتکر کے ساتھ دھناشری کی ایک تصویر آن لائن وائرل ہوئی۔














