کلونجی سے بیماریوں کا علاج

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کلونجی عام طور پر ہر گھر میں موجود ہوتی ہے جسے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں جو آپ معمولی محنت سے حاصل کرسکتے ہیں ؟

یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔

ہم آج آپ کو بتائیں گے کہ کلونجی کن کن بیماریوں سے نجات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قبض سے نجات
قبض کی بیماری عام ہے جس کا شکار ہر فرد ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی قبض کا شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کو بغیر دودھ کی چائے میں ملا کر پی لیں۔ جو آپ کو فوری طور پر قبض سے نجات دے گا۔

یرقان کا علاج
یرقان سے عام طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یرقان کے باعث بچے کی جلد اور آنکھوں کی رنگت زرد ہو جاتی ہے۔

اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح چھان لیں، اس میں کلونجی کا تیل آدھے چائے کا چمچ ملا کر دن میں ایک بار استعمال کریں۔ یہ عمل آپ کو یرقان سے چھٹکارا دے گا۔

بلڈ پریشر کو قابو کریں
دیگر بیماریوں کی طرح اب بلڈ پریشر یا بلند فشار خون بھی عام بیماری ہو گئی ہے جس کا ہر تیسرا شخص شکار ہے۔ بلڈ پریشر کی وجہ سے ہی دل کی بیماریوں اور فالج کے حملے کا خطرہ رہتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی کلونجی انتہائی فائدے مند ہے۔

اگر آپ بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا اپنی عادت بنا لیں اس طرح آپ بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

دانتوں کا علاج
اگر آپ کے دانت کمزور ہیں، مسوڑوں سے خون آتا ہے یا وہ سوج رہے ہیں تو اس صورت میں کلونجی آپ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کریں۔ اس کے علاوہ متاثرہ دانتوں پر کلونجی کا تیل لگائیں یہ درد کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا۔

دہی میں کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار مسوڑوں پر ملنے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

میگرین
میگرین کو آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے جو اتنا شدید ہوتا ہے کہ انسان کوئی کام نہیں کر سکتا اور مسلسل تکلیف میں رہتا ہے۔ میگرین کا مرض بھی پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ سر کے جس طرف درد ہو اْس کی مخالف سمت ناک میں ڈالیں۔ سر کا مساج کریں اور دن میں 10 قطرے کلونجی کے تیل کو پیئیں، یہ عمل آپ کو میگرین سے نجات دلائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ ادا کرنا چاہیے یا عدالت جانا چاہیے؟‘، صارفین کرکٹر کے حق میں بول اٹھے

سنگاپور میں بزرگ بھی اسمارٹ فون کے عادی، خاندانی روابط متاثر ہونے لگے

اسلام آباد پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، اتاترک ایونیو پر ڈائیورشن نافذ

طائف کا گلاب عالمی منڈی میں مقبول، سعودی معیشت کو تقویت کا ایک اور ذریعہ مل گیا

گل پلازا کمیشن کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس، قانونی وضاحت طلب کرلی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

مشرق وسطٰی کشیدگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

کالم / تجزیہ

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا

پاکستان میں بھارت کا اصل ہدف کیا ہے؟