بڑی خبر! دنیا کے کئی ممالک میں پاکستانیوں کے لیے انٹری فری

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانیوں شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں 2025 میں بھی کئی ممالک میں بغیر ویزے کے انٹری کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق امسال پاکستانی شہری 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکیں گے، تاہم پاکستانیوں کے پاس ملکی پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا نے 20 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا

ویزا فری رسائی کو فہرست میں 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی اس کٹیگری میں سفر کے لیے کسی قسم کے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، دوسری کٹیگری ویزا آن ارائیول کی ہے، یعنی کسی ملک میں پہنچ کر وہاں ایئرپورٹ پر ویزا لینا ہوگا، جبکہ تیسری کٹیگری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں، لیکن ویزا فری ممالک میں جانے کے لیے بھی پاکستان پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! برطانیہ کا ای ویزا سسٹم متعارف کروانے کا اعلان

جنوبی بحرالکاہل میں واقعی جزائر کک، کیریبئین جزائر کے ملک ڈومینیکا اور ہیٹی میں پاکستانی شہری بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں، دنیا کے سب سے چوتھے بڑے جزیرے مڈغاسکر، بحر الکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک مائیکرونیشیا، برطانیہ کے زیرانتظام جزائر پر مشتمل خطے مانٹسریٹ، جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک نیووے میں بھی پاکستانی شہری بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔

افریقی ملک روانڈا،  بحیرہ کیریبئین میں امریکا کے قریب واقع چھوٹے سے ملک سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز، جزائر کیریبئین کے ایک اور ملک ٹرینیڈاڈ وٹوباگو اور آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں بھی پاکستانی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا