بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین اسٹار پیسر جسپریت بمراہ کو دسمبر 2024 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن کو پچھاڑ دیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں گزشتہ ماہ کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچز میں 14.22 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیریز میں جسپریت بمراہ بھارت کی جانب سے واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔

اس سیریز میں جسپریت بمراہ کو 20 سے کم اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں حاصل کرنے والے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بولر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان، بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ رواں ماہ آئی سی سی کی جانب سے دسمبر 2024 کے لیے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ پلیئر آف دی منتھ کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں 3، 3 ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے