جعلی ڈگری کیس: سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کردی

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی جعلی ڈگری کے معاملے میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع کردی۔

مزید پڑھیں:جعلی ڈگری کیس، جمشید دستی کو 7سال قید کی سزا

جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاق اور تمام صوبوں سے جمشید دستی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں جمشید دستی کا پی ٹی آئی قیادت کو سجدہ، اصل بات کیا ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جائزہ لیا جائے گا کہ آیا یہ کیس 2 رکنی بینچ سن سکتا ہے یا نہیں۔ بعد ازاں سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp