190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آصف زرداری نے سہولت کاری کی لیکن سزا عمران خان کو سنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کیسے سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں پہنچی، سلمان اکرم راجہ نے تفصیلات شیئر کردیں

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہا جاتا ہے یہ رقم عمران خان نے چوری کرلی، جبکہ انگلینڈ کی ایجنسی کا مؤقف ہے کہ یہ رقم پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت کے طور پر دی تھی، اگر ایسا ہے تو پھر نواز شریف کو بھی جواب دینا چاہیے۔

علیمہ خان نے کہاکہ پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کرکے یہ رقم پاکستان واپس لائی جس سے ملک کا فائدہ ہوا۔ جو جرمانہ عائد کیا گیا اس کی سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہے کہ ایسا ادارہ کیوں بنایا جہاں سیرت النبیﷺ سے متعلق تعلیم دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سزا دینے میں کافی مشکل پیش آرہی ہے، کیونکہ القادر ٹرسٹ تو فلاحی ادارہ ہے۔ عمران خان بھی چاہتے ہیں کہ سزا سنائی جائے تاکہ ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر طرح کے کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان جب باہر آئیں گے تو آپ سب دیکھ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: بریت ہوئی تو ہمیں حیرانی ہوگی، پی ٹی آئی رہنما

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کرتے ہوئے اب 17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زلزلے اتنی تباہی کیوں مچاتے ہیں؟ سائنسدانوں نے اہم وجوہات بتادیں

اوپن اے آئی کا منفرد نظام: ملازمین اب ایک ای میل سے اعلیٰ قیادت تک مسئلہ پہنچا سکتے ہیں

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے