فلائٹ سیفٹی رولز کی دھجیاں اڑنے والے پائلٹ نے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں کیوں ڈالیں؟

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی دمام سے ملتان جانے والی فلائٹ پی کے۔150  کے لاہور ایئرپورٹ رن وے پرغلط لینڈنگ کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پائلٹ نے کنٹرول روم کے احکامات کو نظر انداز کیا اور طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پرلے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:فائر وارننگ کے بعد پی آئی اے کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

اتوار کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے  پی کے 150  طیارے کو پائلٹ کی جانب سے غلط رن وے پر اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں پائلٹ اور  فرسٹ افسر سے انکوائری کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ طیارے کے پائلٹ نے اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو یکسر نظر انداز کیا اور وہ طیارہ کو ایک میل کی دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر لے جا رہا تھا، طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول روم کی جانب سے بتائے گئے رن وے کی جگہ دوسرے رن وے پر طیارے کو اتار دیا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی لاجواب سروس سے بے لگام سروس تک کی 79سالہ کہانی

رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی نے طیارے کے پائلٹ کو رن وے نمبر 36 آر پر لینڈنگ کرنے کی ہدایت کی تھی، اس سے قبل بورڈ آف سیفٹی کی ہدایت پر طیارے کے پائلٹ اور فرسٹ افسر کے یورین سیمپل اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ افسر نے طیارے میں سوار مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی  اور اے ٹی سی ہدایت کو بھی نظر انداز کیا گیا اور فلائٹ سیفٹی رولز کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس کے بعد پی آئی اے جلد برطانیہ کے 3 شہروں میں پروازیں شروع کرنے والی ہے، خواجہ آصف

واضح رہے کہ ایک روز قبل دمام سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز ’پی کے۔ 150 ‘ کی دھند کے باعث ملتان کی بجائے لاہور ایئرپورٹ ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی ، اس دوران پائلٹ نے طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پر ڈال دیا تھا، واقعے کے پی آئی اے نے طیارے کے پائلٹ اور فرسٹ افسر دونوں کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟