حلف لینے سے قبل جاری کی گئی کرپٹو کرنسی سے ٹرمپ کی دولت میں کتنے ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا؟

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔

اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کردی، نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام

لانچنگ کے 2 دن بعد $TRUMP دنیا کی 19ویں قیمتی ترین کرپٹوکرنسی بن گئی ہے اور اب تک ٹرمپ کی کمپنی کی طرف سے اس کے 2 ملین ٹوکن جاری کردیے گئے ہیں۔

ٹرمپ کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی اتوار کو اپنے نام سے کرپٹوکرنسی جاری کرنے کا اعلان کیا اور اب تک اس میں 1.7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔

اس کرپٹوکرنسی کے اجرا سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت 6.7 ارب ڈالرز تھی مگر راتوں رات اس ’میم کوائن‘ کی وجہ سے ان کی دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ دراصل یہ وہ سرمایہ کاری ہے جو کرپٹو انوسٹرز کی جانب سے ان کے اس میم کوائن میں کی گئی ہے۔

یوں $TRUMP لانچ کرنے کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

راتوں رات دولت میں یہ اضافہ اپنی جگہ مگر اس کاروباری قدم پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نومنتخب امریکی صدرنے اپنی سرکاری حیثیت کا کرپٹو کرنسی کی تشہیر کرکے ذاتی فائدہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ وہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا ایک امریکی صدر کا اپنے عہدے کی وجہ سے ملنے والی اہمیت اور شہرت کو کاروباری فائدے کے لیے استعمال کرنا اخلاقی اور قانونی طور پردرست ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کیا مستقبل ہے؟

دوسری طرف کرپٹوکرنسی کے ماہرین میں بھی بحث چھڑ گئی ہے کہ ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل میم کوائن جاری کرنے سے اس میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری تو ہوئی ہے مگر کیا اس کرپٹو کی قیمت آنے والے وقت میں بھی مستحکم رہے گی۔ انہیں خدشہ ہے کہ اس قسم کے مصنوعی طریقے سے وقتی پر توجہ حاصل کرنے والی کرپٹو کرنسی کی قیمت جلد ہی گرسکتی ہے جس سے لوگوں کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں